سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں علاقائی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی

مزید خبریں
ریاض ۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں علاقائی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی ۔ایس پی اے کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔








