نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو گزشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط پر نائب وزیراعظم کو مبارکباد دی
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو گزشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط پر نائب وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر الزیانی کی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے نیک جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔








