تھانہ ٹاون پشاور سرکل پولیس کی کارروائی ، اسلحہ نمائش میں ملوث 2ملزمان گرفتار

تھانہ ٹائون پشاور سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ نمائش میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):تھانہ ٹائون پشاور سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ نمائش میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹاون سرکل شاکر اللہ آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون مبارک زیب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ٹاون کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزمان میں حمید اللہ اور وسیم عابد شامل ہیں ۔کارروائی کے دوران نمائش میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف اور رائفل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

مزید خبریں