لاہور۔12اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے رحیم یار خان کے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں سابقہ دشمنی پر تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی …
آئی جی پنجاب نےآر پی او بہاولپور سے رحیم یار خان میں تہرے قتل کی واردات کی رپورٹ طلب کر لی

مزید خبریں
لاہور۔12اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے رحیم یار خان کے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں سابقہ دشمنی پر تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔بستی شیر بہادر دینوں شاہ میں ڈیرے پر سوئے سردار عالمگیر، معشوق حسین اور ناظم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔







