اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے نام پر پچاس ہزار روپے رشوت لینے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے
اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، ایس ایچ او کے نام پر رشوت لینے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 12 اگست (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے نام پر پچاس ہزار روپے رشوت لینے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محمد عثمان نامی سائل کے عزیز کا کیس تھانہ فیکٹری ایریا میں درج تھا اور فریقین میں صلح بھی ہو چکی تھی،تاہم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عثمان کو اس کا کیس بلاوجہ پینڈنگ رکھ کے رقم رشوت دینے پر مجبور کر رہا تھا اور ایس ایچ او کے نام پر رشوت طلب کر رہا تھا
جس پر محکمہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کی درخواست دی گئی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال نے موقع پر ریڈ کر کے ملزم کو پچاس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ رشوت خور ملزم کو حوالات اینٹی کرپشن سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔








