ناروے کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد ، نائب وزیر اعظم نے خیرمقدم کیا

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایئڈے دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ناروے کے درمیان ایک دہائی کے دوران اعلیٰ ترین سطح کا دورہ ہے۔

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایئڈے دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ناروے کے درمیان ایک دہائی کے دوران اعلیٰ ترین سطح کا دورہ ہے۔

قبل ازیں ناروے کے وزیرِ خارجہ جمعرات کی صبح پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ وہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر 13 سے 14 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں