پی ڈی ایم اے پنجاب کی 15 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 15 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ،جس میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد،وزیر آباد،سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان،راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں 15 اگست تک بارش کا امکان ہے۔ لاہور، …

لاہور۔13اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے 15 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ،جس میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد،وزیر آباد،سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان،راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں 15 اگست تک بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

مزید خبریں