نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا جس میں اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں