اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 2 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران2 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 84.975 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں کراچی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب 2.900 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران2 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 84.975 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں کراچی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب 2.900 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے خاتون سمیت 2 ملزمان کے پیٹ سے 200 گرام وزنی کوکین بھرے 10 کیپسول برآمد ہوئے۔سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 60 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 10.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔جی ٹی روڈ پشاور پرانسٹی ٹیوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزم اور ملزمہ کے قبضے سے1.140 کلو گرام وزنی 120 آئس اور 635 گرام وزنی 127 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئی۔سپینی روڈ کوئٹہ پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سےپلاسٹک کار میں چھپائی گئی 900 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔