سٹی مال گودام چوک کے قریب چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔
چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار، نشتر ہسپتال منتقل

مزید خبریں
ملتان۔ 15 اگست (اے پی پی):سٹی مال گودام چوک کے قریب چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ متاثرہ خاندان کے افراد نے گھر میں تیار کی گئی چائے پی، جس کے بعد چائے کے برتن میں مردہ چھپکلی موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق فوڈ پوائزننگ سے متاثرہ پانچوں افراد ہوش میں تھے۔
متاثرین میں 43 سالہ خاتون جبکہ 17، 11، 8 اور 6 سالہ بچے شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے اطلاع ملنے پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام متاثرین کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔







