"سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نے کہا ہے کہ ریاض ایئر کی ریاض سے پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، جس کے ساتھ پاکستان کے لیے ایئرلائن کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملی ہے۔”
ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی پاکستان آ مد ، سعودی۔پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک نیا قدم ہے، ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نے کہا ہے کہ ریاض ایئر کی ریاض سے پہلی پرواز گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی جس کے ساتھ پاکستان کے لیے ایئرلائن کی پروازوں کا آغاز ہوگیا اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی آمد کے موقع پر سفیر خادم حرمین شریفین نواف بن سعید المالکی، ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول عبدالعزیز الغامدی اور کمرشل اتاشی نائف الحربی سمیت وزارت دفاع اور متعلقہ ہوا بازی وایئرپورٹ حکام کے متعدد پاکستانی عہدیداران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نےکہا کہ ریاض ایئر کی پاکستان آمد سعودی۔پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک نیا قدم ہے









