پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کوٹ عبدالمالک اورلاہور روڈ پر آپریشن کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی سربراہی میں کارروائی کے دوران معروف مصالحہ یونٹ اور نمک یونٹ کو بند کر کے مجموعی طور پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کوٹ عبدالمالک اورلاہور روڈ پر آپریشن، ملاوٹ کرنے والوں کو لاکھوں روپے جرمانہ

مزید خبریں
لاہور۔16اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کوٹ عبدالمالک اورلاہور روڈ پر آپریشن کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی سربراہی میں کارروائی کے دوران معروف مصالحہ یونٹ اور نمک یونٹ کو بند کر کے مجموعی طور پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق5 ہزار کلو نمک،2500 کلو سرخ مرچ اور400 کلو ہلدی پاڈر تلف کر دیا گیا۔ یونٹس سے لاکھوں روپے مالیت کی ملاوٹی سرخ مرچ، ہلدی اور ایکسپائر نمک بھی برآمد کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہلدی اور مرچ پائوڈر کے سیمپل فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ نمک یونٹ میں لائسنس، ورکرز کے میڈیکل اور ضروری ریکارڈ کے بغیر ناقص نمک پیک کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹی اور ایکسپائر اشیائے خورونوش کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کر رہی ہے اور وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








