ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ارشد علی اور ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو متحدہ عرب امارات سے ملتان پہنچے تھے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر وں کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا

مزید خبریں
ملتان۔ 16 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ارشد علی اور ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو متحدہ عرب امارات سے ملتان پہنچے تھے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں مسافر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے تھے۔ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والے افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








