ہنگری کے قصبے میزوکیرستیز کے قریب پولینڈ کی بس کو حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ یہ بات ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگائر نے اتوار کی صبح فیس بک پر اپنے بیان میں کہی۔
ہنگری ، بس حادثے میں 12 افراد ہلاک، 10 زخمی

مزید خبریں
بڈاپسٹ۔16اگست (اے پی پی):ہنگری کے قصبے میزوکیرستیز کے قریب پولینڈ کی بس کو حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ یہ بات ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگائر نے اتوار کی صبح فیس بک پر اپنے بیان میں کہی۔ رائٹرز کے مطابق حادثہ مشرقی ہنگری کے قصبے میزوکیرستیز کے قریب پیش آیا ۔ بس موٹروے کے ذریعے نیریہازا شہر کی جانب جا رہی تھی۔ بس میں کل 57 مسافر اور 2 ڈرائیور سوار تھے۔
پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کے ڈرائیور کو ممکنہ طور پر دورانِ ڈرائیونگ نیند آ گئی، جس کے باعث بس کھائی میں جا گری اور الٹ گئی۔ حادثے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔








