گورنر خیبر پختونخوا کا خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خضدار کے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پشاور۔ 16 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خضدار کے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔گورنر نے بیان میں کارروائی کے دوران 10 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

گورنر نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف موثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں امن دشمن عناصر کےلیے واضح پیغام ہیں کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔