اسلام آباد پولیس سٹیشن کھنہ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 مشتبہ افراد گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس سٹیشن کھنہ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا ہے کہ کھنہ پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کھنہ شاہد زمان اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اور اسلام آباد پولیس غیر قانونی ہتھیاروں، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلا ف کارروائیاں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔







