چین نے صوبہ ہائی نان میں واقع تجارتی خلائی جہاز لانچ مرکز سے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ سیٹلائٹس کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 24 واں گروپ ہیں، جنہیں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا اور یہ …
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی

مزید خبریں
بیجنگ۔16اگست (اے پی پی):چین نے صوبہ ہائی نان میں واقع تجارتی خلائی جہاز لانچ مرکز سے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ سیٹلائٹس کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 24 واں گروپ ہیں، جنہیں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا اور یہ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔







