کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک اور جوائنٹ روڈ پر موجود اشیاخوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن،3 پولٹری شاپس، 1 بیکری شاپ اور 2 ہولسیلر ٹریڈرز سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن،3 پولٹری شاپس، بیکری اور ہولسیلر ٹریڈرز پر جرمانہ عائد کردیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 اگست (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک اور جوائنٹ روڈ پر موجود اشیاخوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن،3 پولٹری شاپس، 1 بیکری شاپ اور 2 ہولسیلر ٹریڈرز سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جرمانہ کردہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ پولٹری شاپس، بیکری شاپ اور ہولسیلر ٹریڈرز کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، مرغی گوشت ڈھکنے کیلئے نامناسب انتظامات، ریفریجریٹر میں سڑی ہوئی مرغی کا گوشت کی موجودگی، ایکسپائرڈ مشروبات، کوکو پاؤڈر، ایپل جےایم، بیکنگ سوڈا پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیاگٹکا برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔








