ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے گزشتہ ہفتے 4859 افراد کو طبی امداد فراہم کی

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں پیش آنے والی 4500 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 4859 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی

پشاور۔ 17 اگست (اے پی پی):ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں پیش آنے والی 4500 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 4859 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ ہزاروں مریضوں اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو1122 خیبرپختونخوابلال احمد فیضی کے مطابق اسی دوران ریسکیو1122 نے سینکڑوں ہنگامی واقعات میں انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

ان واقعات میں 3610 میڈیکل، 561 ٹریفک حادثات، 52 آتشزدگی، 25 پانی میں ڈوبنے، 101 جرائم اور 151 دیگر مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار ہمہ وقت عوام کی خدمت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔