آئیسکو نے (کل) بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔19 اگست 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیم II، کند راجگان، کنگ حمد، چٹھہ بختاور جبکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گھریال فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کمبیلی صادق فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک فوارہ چوک، ڈی ایچ کیو، لیاقت باغ،

اقبال روڈ II، سٹی، صرافہ بازار فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، نیو کینٹ جہلم، سائیلہ، نوگراں فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے 8 بجے تک ڈھوک حسو، رٹا، سی فیکٹری، ایس ایس ہسپتال، اے ایم سی، بی بی شہید، ایم ایم کے روڈ، احسن آباد، سبحان شہید، ریلوے کالونی، سی ڈی ایل کالونی، عالم آباد، فوجی کالونی اور نیو ٹیک یونیورسٹی ،اسی طرح صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں