سید علی رضا وزیراعظم آفس (پبلک) افیئرز یونٹ میں قانونی مشیر مقرر

وزیراعظم نے سید علی رضا کو وزیراعظم آفس (پبلک) افیئرز یونٹ میں قانونی مشیر مقرر کر دیا۔ وزیراعظم آفس (پبلک) کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیراعظم نے سید علی رضا کو وزیراعظم آفس (پبلک) افیئرز یونٹ میں قانونی مشیر مقرر کر دیا۔ وزیراعظم آفس (پبلک) کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سید علی رضا کی اعزازی طور پر تقرری کا اطلاق آئندہ احکامات تک فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سید علی رضا اس سے قبل چیف منسٹر آفس پنجاب میں لیگل ایڈوائزر کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سید علی رضا نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور سٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔

مزید خبریں