آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، کشمیر،بالائی/وسطی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، کشمیر،بالائی/وسطی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات سے 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث
اسلام آباد،راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کااندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ،مری،گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری،گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرمون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 118، پیروَدھائی 81، گوالمنڈی 68، نیو کٹاریاں 68، کچہری 50، چکلالہ 27)، منگلا 82، اٹک 77، اسلام آباد (بوکرا 71، زیرو پوائنٹ 45، ایئرپورٹ 40، گولڑہ 24، سیدپور ولیج 04)، گوجرانوالہ 35، سیالکوٹ (سٹی 31، ایئرپورٹ 05)، گجرات 18، جہلم 13، نارووال 13، لاہور ایئرپورٹ 10، مری 10۔ خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 06، چراٹ 04، بلوچستان میں ژوب 06 اور کشمیر میں مظفرآباد سٹی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45، دادو، دالبندین 44، چلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







