ایچ ای سی کا لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کی فیس ادائیگی کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنے والے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کی فیس کی ادائیگی کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنے والے ان امیدواروں کیلئے رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کی فیس کی ادائیگی کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنے والے ان امیدواروں کیلئے رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جن کی ادائیگی کی حیثیت تاحال ’’پے منٹ پینڈنگ‘‘ ظاہر ہو رہی ہے۔ایچ ای سی کے مطابق متعلقہ اہل امیدوار بدھ 19 اگست 2026 سے ایل اے ٹی رجسٹریشن پورٹل پر اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ فیس کی ادائیگی ون لنک آن لائن ادائیگی کی سہولت کے ذریعے مکمل کریں۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ امیدوار فیس کی ادائیگی کیلئے جیز کیش، ایم سی بی یا میزان بینک کی موبائل یا آن لائن ایپلی کیشنز استعمال نہ کریں۔ایل اے ٹی کیلئے زیر التوا ادائیگی کی حیثیت رکھنے والے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ جمعہ 21 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ایچ ای سی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد زیر التوا ادائیگی یا ایل اے ٹی درخواست جمع نہ ہونے سے متعلق کسی دعوے پر غور نہیں کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں