پیپلز پارٹی کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے
پیپلز پارٹی کے وفد کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کے وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔







