:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں
وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہےجبکہ اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے بارش کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ ٹیموں کو نکاسی آب اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔









