"گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور صوبائی امور پر تبادلہ خیال”
گورنر خیبر پختونخوا سے کاروباری شخصیت قاری خالد خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور۔ 19 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سابق صوبائی نائب صدر اور ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت قاری خالد خان کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق وفد میں حضرت بلال، سکندر اور شمس آفریدی بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران سب اسٹون، کوئلے کی صنعت، طورخم بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے گورنر کو کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے کاروباری برادری کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔اس موقع پر قاری خالد خان نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کی دلچسپی، حوصلہ افزائی اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کے تحفظات کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔








