وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کے اچانک دورہ کے دوران لمبی قطاریں، کئی کئی گھنٹے انتظار ، جلدی کام کرانے کے لئے ایجنٹ مافیا سرگرم ، کئی کائونٹرز خالی، عملہ ہی موجود نہیں،پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا اچانک دورہ، پاسپورٹ آفس کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار

مزید خبریں
لاہور ۔19اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کے اچانک دورہ کے دوران لمبی قطاریں، کئی کئی گھنٹے انتظار ، جلدی کام کرانے کے لئے ایجنٹ مافیا سرگرم ، کئی کائونٹرز خالی، عملہ ہی موجود نہیں،پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ آفس کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر کو بدنظمی اور فرائض سے غفلت پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دےدیا۔
بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا اچانک دورہ کیا، پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں کی لمبی قطاریں تھیں اور شہری کئی کئی گھنٹے سے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے، جلدی کام کرانے کے لئے ایجنٹ مافیا کی جانب سے اضافی رقم مانگنے کے بارے شہریوں نے شکایات کیں۔
وزیر داخلہ کے دورے کے دوران کئی کائونٹرز خالی اور عملہ ہی موجود نہیں تھا،پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے اور بتایا کہ وہ صبح سے آئے ہیں، 4 گھنٹے ہو گئے ، ابھی تک باری نہیں آئی۔ شہریوں نے شکایت کی کہ باہر ایجنٹ کو 5500 روپے دئیے ہیں، ایجنٹس باہر سرعام جلد کام کرانے کے پیسے مانگتے ہیں۔ ایک بزرگ شہری نے شکایت کی کہ آج پاسپورٹ ملنا تھا، آفس آیا تو عملہ کہہ رہا ہے کہ ابھی پرنٹ نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ آفس کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو بدنظمی اور فرائض سے غفلت پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جبکہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات دیئے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے،شہریوں سے اس طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے، پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کوتاہی یا غفلت پر بلاتفریق تادیبی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کو سہولتیں مہیاکرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ہے۔








