پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقادہوا۔کانفرنس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر …
میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے ، ایڈمرل نوید اشرف
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقادہوا۔کانفرنس میں بحری شعبے کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات، سٹریٹجک چوک پوائنٹس پر سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔ کانفرنس کے دوران خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔









