"قدرتی گیس، ترقیاتی سرچارج اور دیگر اہم امور سے متعلق سات بلز قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے۔”
قدرتی گیس ، ترقیاتی سرچارج (ترمیمی) بل سمیت سات بلز قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):قدرتی گیس ، ترقیاتی سرچارج (ترمیمی) بل سمیت سات بلز قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تخم ایکٹ 1976 میں مزید ترمیم کرنے کا بل تخم (ترمیمی) بل 2026 پیش کیا۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے فوائد پیرانہ سالی ملازمین ایکٹ 1976 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوائد پیرانہ سالی ملازمین (ترمیمی) بل 2026 پیش کیا۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قدرتی وسائل (ترقیاتی سرچارج) آرڈیننس 1967 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قدرتی گیس (ترقیاتی سرچارج) (ترمیمی) بل 2026 پیش کیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے قومی یونیورسٹی پاکستان ایکٹ 2023 میں ترمیم کرنے کا بل قومی یونیورسٹی پاکستان (ترمیمی) بل 2026 پیش کیا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گیس انفراسٹرکچر سیس ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کرنے کا بل گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2026 پیش کیا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈاک ورکرز (ضوابط ملازمت) ایکٹ 1974 کو منسوخ کرنے کا بل ڈاک ورکرز (ضوابط ملازمت) (تنسیخی) بل 2026 پیش کیا۔









