"قومی اسمبلی میں بیمہ بل 2026، پورٹ قاسم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 اور گوادر پورٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔”
قومی اسمبلی میں بیمہ بل 2026 سمیت مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیوں کی تین رپورٹس پیش
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں بیمہ بل 2026 سمیت مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیوں کی تین رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین محمد جاوید حنیف خان کی جگہ کمیٹی کے رکن حافظ نعمان نے بیمہ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین عبدالقادر پٹیل نے پورٹ قاسم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 اور گوادر پورٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔









