پنجاب بھر میں 1258ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1449زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1258ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 649افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پنجاب بھر میں 1258ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1449زخمی ہوئے، ریسکیو 1122
لاہور۔19اگست (اے پی پی):پنجاب بھر میں 1258ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1449زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1258ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 649افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔800معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 823ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 491مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ125 حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت143متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے ملتان78حادثات میں 90متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1465متاثرین میں 1172مرد اور293خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1369موٹرسائیکل،88آٹورکشے،136کاریں،27وین،14مسافر بسیں،20ٹرک اور55دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔









