راشد منہاس شہید نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرکے جرات اور حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 55ویں برسی کے موقع پر مادر وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے کم عمری میں وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش …

اسلام آباد۔20 اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 55ویں برسی کے موقع پر مادر وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے کم عمری میں وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے سب سے کم عمر نشان حیدر راشد منہاس کی عظیم قربانی ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو آنے والی نسلوں کو جرات، عزم اور وطن سے وفاداری کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے اس عظیم سپوت، دیگر شہداء اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔