راشد منہاس شہید نے مادرِ وطن کے دفاع ، قومی وقار کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے۔ جمعرات کو شہید کی 55 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ راشد منہاس شہید نے مادرِ وطن کے دفاع اور قومی وقار کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بے مثال بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم اور افواجِ پاکستان کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے ان عظیم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا.