اے آئی جیو نیویگیٹرز کے فیوچر لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جیو سپیشل اے آئی ٹریننگ اور کلائمیٹ پالیسی ویبینار جاری

اے آئی جیو نیویگیٹرز کے زیر اہتمام فیوچر لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام 2026 کے پانچویں ہفتے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) کے جیو سپیشل ایپلی کیشنز سے متعلق تکنیکی تربیت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی سائنس، پبلک پالیسی اور پیرس معاہدے کے نفاذ پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا،یہ مکمل طور پر آن لائن اور ملک گیر پروگرام پاکستان بھر سے طلبہ، گریجویٹس اور ابتدائی کیریئر …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):اے آئی جیو نیویگیٹرز کے زیر اہتمام فیوچر لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام 2026 کے پانچویں ہفتے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) کے جیو سپیشل ایپلی کیشنز سے متعلق تکنیکی تربیت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی سائنس، پبلک پالیسی اور پیرس معاہدے کے نفاذ پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا،یہ مکمل طور پر آن لائن اور ملک گیر پروگرام پاکستان بھر سے طلبہ، گریجویٹس اور ابتدائی کیریئر کے پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جہاں شرکا اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، صنعت سے وابستہ ماہرین سے سیکھنے اور جیو سپیشل ٹیکنالوجیز کو حقیقی موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز سے جوڑنے کے مواقع حاصل کر رہے ہیں۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق پروگرام کے پانچویں ہفتے کے دوران انٹرنز کے لیے ’’انٹروڈکشن ٹو اے آئی/ ایم ایل فار جیو سپیشل ایپلیکیشنز‘‘ کے عنوان سے ایک تکنیکی سیشن منعقد کیا گیا جس میں فیچرز اور لیبلز، ٹریننگ اور ٹیسٹنگ ڈیٹا سیٹس، کلاسیفکیشن اور ریگریشن، لینڈ کور کلاسیفکیشن، ماڈل پریڈکشن، ویلیڈیشن اور ایکوریسی اسیسمنٹ جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔اس سیشن کے ذریعے شرکا نے یہ سمجھا کہ سیٹلائٹ اور جیو سپیشل ڈیٹا کو مختلف اقسام کے لینڈ کور کی شناخت اور درجہ بندی کے لیے مشین لرننگ تکنیک کے ذریعے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سیشن میں قابل اعتماد جیو سپیشل ماڈلز کی تیاری میں ماڈل ویلیڈیشن اور ایکوریسی اسیسمنٹ کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ دوسری اہم سرگرمی میں’’کلائمیٹ سائنس، پالیسی اینڈ دی پیرس ایگریمنٹ‘‘ کے عنوان سے ایک لائیو ویبینار میں گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈیز سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عارف گوہر نے بطور ماہر شرکت کی۔

ویبینار میں اس بات پر گفتگو کی گئی کہ سائنسی شواہد اور عالمی موسمیاتی معاہدوں کو موثر اور قابلِ پیمائش قومی اقدامات میں کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ گفتگو میں کلائمیٹ سائنس اور پالیسی لیڈرشپ، عالمی کلائمیٹ گورننس، Article 6.4 Supervisory Body، Technology Executive Committee، Intergovernmental Panel on Climate Change (IPCC) کے عمل، یونائیٹڈ نیشنز فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج اور پاکستان میں کلائمیٹ پالیسی کے نفاذ جیسے موضوعات شامل تھے۔تکنیکی تربیت اور کلائمیٹ پالیسی کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے انٹرنز کو یہ سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا کہ مشین لرننگ ماڈلز سیٹلائٹ پر مبنی لینڈ کور کلاسیفکیشن میں کس طرح مدد دے سکتے ہیں اور جیو سپیشل و سائنسی معلومات کلائمیٹ رپورٹنگ، ماحولیاتی موافقت کی منصوبہ بندی اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ شرکا نے GCISC کے کردار اور پاکستان میں موسمیاتی پالیسی اور منصوبہ بندی کے لیے سائنسی تحقیق کی اہمیت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

پروگرام کا آغاز 9 جولائی 2026ء کو ہونے والی اورینٹیشن سے ہوا جس میں اے آئی جیو نیویگیٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم جاوید نے پاکستان کے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور شرکا کو مینٹورشپ، مراعات اور انڈسٹری کے عملی طریقہ کار سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اے آئی جیو نیویگیٹرز کی کو-فائونڈر انمول عاصم نے مصنوعی ذہانت، GIS اور ریموٹ سینسنگ کو یکجا کرکے قابل عمل موسمیاتی اور ماحولیاتی معلومات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے کام کو اجاگر کیا۔پروگرام مینجر مسفرا آکاش نے پروگرام کے اس مقصد پر روشنی ڈالی کہ شرکا کو صرف کلاس روم کی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے عملی صنعت سے متعلق اور مستقبل میں کارآمد مہارتیں فراہم کی جائیں۔

فیوچر لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام 2026 ایک آٹھ ہفتوں پر مشتمل ملک گیر ورچوئل پروگرام ہے جس میں GIS، ریموٹ سینسنگ، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ، کلائمیٹ رسک اسیسمنٹ اور ہیزرڈ میپنگ جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ 05 کی سرگرمیاں مکمل ہونے کے بعد پروگرام آئندہ ہفتوں میں مزید سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کی سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔اے آئی جیو نیویگیٹرز کے بارے میں اے آئی جیو نیویگیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ایک کلائمیٹ انٹیلیجنس اور جیو سپیشل کمپنی ہے جو مصنوعی ذہانت کو GIS اور ریموٹ سینسنگ کے ساتھ یکجا کرکے ماحولیاتی ڈیٹا کو قابل عمل معلومات میں تبدیل کرتی ہے۔

کمپنی کا کام کلائمیٹ ایڈاپٹیشن، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن، ارلی وارننگ سسٹمز اور کیپیسٹی بلڈنگ پر مرکوز ہے۔فیوچر لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام پاکستان میں موسمیاتی، جیو سپیشل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لیے اگلی نسل کے ماہرین تیار کرنے کے کمپنی کے عزم کا حصہ ہے۔