میرپورخاص تعلیمی بورڈ پری انجینئرنگ بارہویں جماعت کے نتائج اعلان،صارم اور نندیکاکماری کی 957، 957 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے پری انجینئرنگ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، صارم اور نندیکا کماری 957، 957 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر

ميرپورخاص ۔ 23 اگست (اے پی پی):ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے جماعت بارہویں (پری انجینئرنگ گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،پری انجینئرنگ گروپ میں مجموعی طور پر 5,253 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 84.69 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اعلامیے کے مطابق گروپ میں پہلی پوزیشن دو طالب علموں نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ سیٹ نمبر 52266 کے طالب علم صارم ولد کریم بخش، گورنمنٹ (بوائز) ڈگری کالج سندھڑی 12 میل اور سیٹ نمبر 56136 کی طالبہ نندیکا کماری بنت مکیش کمار، سندھ پبلک ہائر سیکنڈری اسکول عمرکوٹ نے 957، 957 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن سیٹ نمبر 51381 کے طالب علم ویم لاوانی ولد چندر پرکاش، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نوکوٹ نے 956 نمبر حاصل کرکے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن سیٹ نمبر 52222 کے طالب علم لچھمن داس ولد کھنگار گورنمنٹ (بوائز) ڈگری کالج سندھڑی 12 میل نے 955 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔اعلامیے کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 549 نے اے گریڈ، 1,757 نے بی گریڈ، 1,545 نے سی گریڈ، 515 نے ڈی گریڈ جبکہ 34 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا، جبکہ 826 طلبہ کامیاب نہ ہوسکے۔