وہاڑی، موبائل شاپ پر ڈکیتی کے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار اسلحہ، موبائل فونز برآمد

تھانہ سٹی وہاڑی پولیس نے دن دیہاڑے موبائل شاپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈکیت گروپ کے 3 ارکان کو سیف سٹی کیمروں اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

وہاڑی ۔ 24 اگست (اے پی پی):تھانہ سٹی وہاڑی پولیس نے دن دیہاڑے موبائل شاپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈکیت گروپ کے 3 ارکان کو سیف سٹی کیمروں اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

ایس ڈی پی او سرکل صدر وہاڑی عمران خورشید نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی زبیر احمد سندھو، سب انسپکٹر محمد توصیف اور ان کی ٹیم نے 7 اگست کو موبائل شاپ پر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان ذوہیب، اویس سکنائے 228 ای بی اور فیضان سکنہ مسلم ٹاؤن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے 6 موبائل فونز مالیتی 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحپ ناجائز 2 عدد پسٹل بھی برآمد کر لیے۔ ایس ڈی پی او عمران خورشید نے کہا کہ دن دیہاڑے موبائل شاپ پر ہونے والی یہ واردات پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے کیس کی لمحہ بہ لمحہ پیش رفت کی نگرانی کی گئی اور ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں جبکہ پولیس کی ٹیموں کے برق رفتار ایکشن کی وجہ سے ملزمان کو قلیل وقت میں ٹریس کر لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا وہاڑی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔