وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس 12 ربیع الاول بمطابق 26 اگست بدھ کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
بین الاقوامی سیرت کانفرنس بدھ کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس 12 ربیع الاول بمطابق 26 اگست بدھ کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
رواں سال سیرت کانفرنس کا موضوع ’’ نسل نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار ، سیرت النبیﷺ کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات ،غیر ملکی مندوبین، پارلیمینٹرینز، سفارتکار سکالرز، علما و مشائخ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس کے موضوع کے حوالے سے علما ئو مشائخ اور سکالرز اظہار خیال کریں گے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں رواں سال سیرت کے موضوع پر مختلف زبانوں میں کتب سیرت، مقالات سیرت، کتب نعت میں اول ، دوم و سوئم قرار پانے والے مقابلے کے شرکا میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔موضوع کی مناسبت سےسیرت کانفرنس کے اختتام پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔







