وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ’’محفل نعت رسول مقبولﷺ‘‘ کل ہوگی

وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ’’محفل نعت رسول مقبول‘‘ (کل ) منگل کو ہوگی

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ’’محفل نعت رسول مقبول‘‘ (کل ) منگل کو ہوگی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہوں گے۔محفل نعت میں ملک بھر سے ممتاز ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کا بھی خصوصی طور پر بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں سیرت کے مختلف موضوعات پر تصانیف اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔