معروف گلوکار سجاد علی کی سالگرہ پیر 24 اگست کو منائی گئی۔ وہ 24 اگست 1966کو لاہور میں پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی۔
معروف گلوکار سجاد علی کی سالگرہ پیر کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):معروف گلوکار سجاد علی کی سالگرہ پیر 24 اگست کو منائی گئی۔ وہ 24 اگست 1966کو لاہور میں پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے چچا تصدق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔سجاد علی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لیے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا اور چودہ برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا۔1993میں سجاد علی کے گانے ’’بے بی آ ‘‘نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ان کے کئی سپرہٹ گانے اور البم جن میں چیف صاب،ابھی موڈ نہیں اور سوہنی لگدی انتہائی مقبول ہیں۔ سجاد علی نے فلموں میں اداکاری اور ہدایتکاری کے جوہر بھی دکھائے۔سجاد علی کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی ۔ ان کا آخری البم 2008 میں ریلیز ہوا۔سجاد علی نے ہلکے انداز میں گا کر غزل گائیکی کو بھی نیا رنگ دیا۔ ان کو ستارہ امتیاز سمیت مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر گلوکار برادری اور مداحوں کی جانب سے بھر خراج تحسین پیش کیا گیا۔








