ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ضلع مردان کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں ریفریشر کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق ریسکیو 1122 مردان کے ٹریننگ ونگ کی جانب سے منعقدہ تربیتی سیشن میں ایمرجنسی کمیونیکیشن حوالے عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ریسکیو 1122 مردان کی جانب سے ریفریشر کلاسز کاسلسلہ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ضلع مردان کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں ریفریشر کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق ریسکیو 1122 مردان کے ٹریننگ ونگ کی جانب سے منعقدہ تربیتی سیشن میں ایمرجنسی کمیونیکیشن حوالے عملی تربیت فراہم کی گئی۔
اہلکاروں کو شور، فاصلے یا مواصلاتی رابطے میں دشواری کی صورت میں ہاتھوں اور دیگر اشاروں کے ذریعے رکنے، آگے بڑھنے، خطرے، مدد طلب کرنے، سمت کی نشاندہی اور کارروائی کے مختلف احکامات منتقل کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کی فرضی مشقوں کے ذریعے اشاروں کے عملی استعمال کی مشق بھی کروائی گئی تاکہ اہلکار مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ مؤثر اور بروقت رابطہ قائم رکھ سکیں۔







