چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوآرڈینیٹر وزیراعظم قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں،ملک کے اندر تقریبا ًپینتیس ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں ما ڈل ٹائون میں نظام المدارس پاکستان کے تحت …
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
لاہور۔24اگست (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوآرڈینیٹر وزیراعظم قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں،ملک کے اندر تقریبا ًپینتیس ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں ما ڈل ٹائون میں نظام المدارس پاکستان کے تحت پوزیشن ہولڈر طلبا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبا سمیت ملکی اور بیرون ملک سے آئے علما و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ مدارس عربیہ پاکستان اسلام اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں،مدارس میں دینی اور دنیا وی دونوں علوم پڑھا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی تربیت اتنا بڑا موثر عمل ہے جو ثابت کرتا ہے کہ مدارس کس طرح ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا ًملک میں پینتیس ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ پاکستان میں مدارس کی تعلیم کے پندرہ بورڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے مسائل حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی کاوش سے حل ہونے کی طرف جا ر ہے ہیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس پاکستان کے نظریے کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے مدارس کے طلبا ہر وقت افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،پاک افواج ہماری محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دشمن ہم پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ آور ہے،جو لوگ فوج،قوم اور ریاست میں تقسیم پیدا کرنا چاہ رہے ہیں ان کیلئے پیغام ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ اور ملک کا قانون اسلامی ہے۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر پیغام امن کی طرف سے خطبہ جمعہ کا عنوان ’’اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق‘‘ تھا۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکائونٹس کے حوالے سے کل کے اجلاس میں اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گےجبکہ مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔








