ایچ ای سی،بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2026 کیلئے نامزدگیاں طلب

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تدریس، جدت، طلبہ کے تعلیمی نتائج اور علمی ترقی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف کرنے اور اسے سراہنے کیلئے ’’ایچ ای سی بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2026‘‘ کیلئے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تدریس، جدت، طلبہ کے تعلیمی نتائج اور علمی ترقی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف کرنے اور اسے سراہنے کیلئے ’’ایچ ای سی بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2026‘‘ کیلئے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔ پیر کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پاکستان کے سرکاری و نجی شعبے کے اعلیٰ تعلیمی ادارے اپنے ایک فیکلٹی رکن کو یونیورسٹی سطح کی کمیٹی کے ذریعے منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق نامزد کر سکتے ہیں۔

نامزدگی کیلئے مکمل دستاویزات، یونیورسٹی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی اور مکمل دستاویزات کی سافٹ کاپی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نامزدگیاں ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمکس)، ایچ ای سی، سیکٹر ایچ ایٹ ون اسلام آباد کے دفتر میں جمع کرائی جائیں گی۔ ایچ ای سی کے مطابق نامزدگیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی نامزدگیوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔