سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور ویمن پارلیمانی کاکس کے سپرد کردیا۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے راولپنڈی میں بے دردی سے قتل ہونے والی حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا جبکہ ایوان میں ان کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر نے کہا کہ حنا جاوید کا وحشیانہ قتل ہوا ہے،یہ صوبائی معاملہ ہے تاہم حنا جاویدنے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( این آئی ٹی بی)میں قومی اسمبلی میں دسمبر 2019 سے جون 2026 تک اٹیچمنٹ پر کام کیا ہوا ہے ،یہ پروگرام ختم ہونے پروہ یہاں سے واپس گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جس وحشیانہ انداز میں یہ قتل اور تشدد کےواقعات ہورہے ہیں اس پر ہم سب میں پریشانی اور تشویش ہے،ویمن کاکس کے شکر گزار ہیں کہ اس نے یہ معاملہ اٹھایا، ہم انہیں یہ معاملہ ریفر کرتے ہیں،اس ضمن میں جو مدد اور معاونت درکار ہوگی وہ قومی اسمبلی ان کو مہیا کرے گی۔انہوں نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھی ریفر کردیا،اس پر دونوں ادارے اپنی کوآرڈینیشن بہتر کریں۔سپیکر کے کہنے پر سائرہ افضل تارڑ نے حنا جاوید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔