آئیسکو نے (کل)منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو نے منگل کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل )منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔25 اگست 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک فیصل مسجد، ایوب مارکیٹ، ایچ سیI، ایچ سیII، جی9/4، سپارکو، ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی سی ایل، جی8/1، جی8، جی8 مرکز اور ماروی جبکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نمبل فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کمبیلی صادق فیڈر، اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گھڑھی افغان، منیر آباد اور لالہ زار جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کچہری، دارالاسلام کالونی، اٹک کینٹ، ڈھوک فتح، پنڈ پریاں، ایم پی سی ایچ ایس بی17، کیبنٹ، سرائے خربوزہ، ویلی، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، گلشنِ صحت، پسوال فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چمالہ، سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، ایف2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، نیو کینٹ جہلم، سعیلا اور نوگراں فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان اور صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔