فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدرِ ایران سے ملاقات، خطے میں کشیدگی اور مفاہمتی عمل پر اہم گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی صدرِ ایران کے ساتھ ایک اہم اور تعمیری ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران اور امریکا کے مابین تنازعہ ، مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور امن کے قیام کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی صدرِ ایران کے ساتھ ایک اہم اور تعمیری ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران اور امریکا کے مابین تنازعہ ، مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور امن کے قیام کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ’’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘‘ کی مکمل بحالی اور تنازعہ کے پرامن حل کے لیے دونوں جانب سے ضروری اقدامات پر بات چیت کی گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘ پر جاری پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا موقف اور تحفظات واضح انداز میں سامنے رکھے، جس پر دونوں اطراف سے مثبت مکالمہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے معاون ثابت ہوگی۔