لاہور میں جشن عید میلادالنبی ۖ کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے۔
لاہور ،ٹریفک پولیس کا جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے لیےجامع ٹریفک پلان مرتب

مزید خبریں
لاہور۔25اگست (اے پی پی):لاہور میں جشن عید میلادالنبی ۖ کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے۔
زونل ایس ایس پیز کی نگرانی میں16 ڈی ایس پیز،400 انسپکٹرز اور 1400 سے زائد وارڈنز و پٹرولنگ افسران فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں پانچ بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔ سب سے بڑا جلوس نوری بلڈنگ ریلوے سٹیشن سے برآمد ہو کر داتا دربار پہنچے گا، جبکہ دہلی گیٹ، اسلام پورہ آخری مسجد اور شیلر چوک باغبانپورہ سے برآمد ہونے والے جلوس بھی داتا دربار پہنچیں گے۔ داتا دربار سے برآمد ہونے والا جلوس مسجد رحمت اللعالمین بیٹری سٹاپ پر اختتام پذیر ہوگا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق کسی بھی سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا، جبکہ متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہر بھر میں جلوسوں اور محافل کے لیے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہری کسی بھی مدد یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








