لیسکو ٹیموں نے جدید تکنیکی طریقوں سے بجلی چوری کے201 کیسز کا سراغ لگایا

لیسکو ٹیموں نے جدید تکنیکی طریقوں سے بجلی چوری کے201 کیسز کا سراغ لگایا۔

لاہور۔25اگست (اے پی پی):لیسکو ٹیموں نے جدید تکنیکی طریقوں سے بجلی چوری کے201 کیسز کا سراغ لگایا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی کے دوران سافٹ ویئر بریچ کے182 جبکہ لوڈ پروفائل بریک کے19 کیسز سامنے آئے، جو بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جدید نگرانی اور تکنیکی جانچ کی موثر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمان کے مطابق قصور سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے75 اور لوڈ پروفائل بریک کا 1، سائوتھ سرکل میں73 اور 1، ایسٹ سرکل میں33 اور16 جبکہ اوکاڑہ سرکل میں 1 اور1 کیس سامنے آیا۔ ایم اینڈ ٹی ٹیموں نے میٹرنگ ڈیٹا اور لوڈ پروفائلز کی تکنیکی جانچ کے ذریعے بجلی چوری اور میٹرنگ سسٹم میں غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کی۔ سی ای او نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔