پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے رواں سال صوبہ بھر میں52 لاکھ42 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ۔
پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں52 لاکھ42 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے،ترجمان
لاہور۔25اگست (اے پی پی):پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے رواں سال صوبہ بھر میں52 لاکھ42 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر64 لاکھ 87 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جن کی مد میں 12 ارب19 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی47 ہزار152 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6 ہزار921 گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس ضبط کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔









