مظفرگڑھ ،عیدمیلادالنبی کی تیاریاں عروج پر،ملک بھر میں عام تعطیل

عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر شہر، قریہ قریہ خوشیوں اور عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے

مظفرگڑھ۔ 25 اگست (اے پی پی):عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر شہر، قریہ قریہ خوشیوں اور عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے،ملک بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی عید میلادالنبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد، گھروں اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد، نعت خوانی اور دیگر مذہبی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے