پنجاب بھرمیں 1394ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق،1590زخمی

پنجاب بھرمیں 1394ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1590زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1394ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 704افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔25اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1394ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1590زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1394ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 704افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعدادو شمار کیمطابق263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت318متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 105متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 72متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

مزید خبریں